سلمان خان انتہائی نروس۔۔۔ کونسا کردار ادا کرنے سے ڈر گئے۔۔؟

Nov 29, 2021 | 21:05:PM
بالی وڈ، اداکار ،سلمان خان
کیپشن: بالی وڈ اداکار سلمان خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری بالی وڈ کے اداکار سلمان خان فلم ’انتم: دی فائنل ٹروتھ‘ میں پولیس افسر کا کردار نبھانے کے لئے کافی نروس تھے، سلمان خان اور آیوش شرما کی فلم 'انتم: دی فائنل ٹروتھ' ریلیز ہو گئی ہے۔

بھارت کے ایک اردو  اخبار کی رپورٹ کے مطابق مہیش منجریکر کی ہدایت میں بنی اس فلم میں سلمان اور آیوش بالکل مختلف انداز میں نظر آ رہے ہیں۔سلمان خان نے کہا ہے کہ وہ فلم ’انتم‘ میں پولیس افسر کا کردار ادا کرتے ہوئے کافی نروس تھے۔سلمان کا کہنا ہے کہ انہوں نے پولیس والوں کے پہلے جو کردار ادا کئے تھے وہ بہت مختلف تھے اور 'انتم' کا کردار بالکل علیحدہ تھا۔یہ کردار چھوٹا ہے لیکن کافی مضبوط ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فاسٹ بالر نے گرل فرینڈ سے منگنی کرلی۔۔خوبصورت جوڑے کی ویڈیو دیکھیں

رپورٹ کے مطابق سلمان  خان نے کہا، ’’میں دل میں جانتا تھا کہ مجھے اس کردار میں کیسے کام کرنا ہے۔میں اسے بالکل اسی طرح نبھانا چاہتا تھا جیسا کہ مجھے بتایا گیا تھا۔مہیش کے دل میں بھی اس کردار کے لئے اپنی سوچ تھی۔لیکن جب میں نے اسے نبھانا شروع کیا تومجھے بہت ڈر لگا کہ یار میں یہ نہیں کر پا رہا ہوں۔جب میں نے آیوش کو اپنا کردار ادا کرتے دیکھا تو مجھے یقین آیا کہ میں بھی اپنا کردار نبھا سکتا ہوں۔آیوش کا کردار پاورفل ہے لیکن اس میں غصہ بہت ہے۔میرا کردار مسکراتا ہے۔مجھے یہ کردار نبھانے میں بہت لطف آیا‘‘۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی فاسٹ بالر نے گرل فرینڈ سے منگنی کرلی۔۔خوبصورت جوڑے کی ویڈیو دیکھیں