بھارتی فاسٹ بالر نے گرل فرینڈ سے منگنی کرلی۔۔خوبصورت جوڑے کی ویڈیو دیکھیں

Nov 29, 2021 | 18:30:PM
بھارتی، فاسٹ بالر، شاردل ٹھاکر ، گرل فرینڈ ،متالی پارولکر 
کیپشن: بھارتی فاسٹ بالر شاردل ٹھاکر  اور انکی گرل فرینڈ متالی پارولکر 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی فاسٹ بالر شاردل ٹھاکر  نے ممبئی میں اپنی گرل فرینڈ متالی پارولکر سے منگنی کرلی۔ دونوں کی منگنی کی تصویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ منگنی کی تقریب باندرہ کے کرلا کمپلیکس میں ہوئی اور اس پروگرام میں فیملی کے صرف قریبی لوگ ہی شامل ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ

بھارت کے نجی ٹی کی ویب رپورٹ کے مطابق کھلاڑی کے ایک قریبی نے ٹائمز آف انڈیا کو انکشاف کیا ہے کہ وہ اگلے سال آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی-20 عالمی کپ کے بعد شادی کریں گے۔ شاردل ٹھاکر  کو ورک لوڈ منیجمنٹ کے تحت بی سی سی آئی نے آرام دیا ہے۔ شاردل ٹھاکر ٹیم انڈیا کے لئے تینوں فارمیٹ میں کھیل چکے ہیں۔ انہوں نے بھارت کے لئے اب تک 4 ٹیسٹ، 15 ون ڈے اور 24 ٹی-20 کھیلے ہیں۔ 30 سال کے اس گیند باز نے حال کے دنوں میں لوئر آرڈر میں اپنی بیٹنگ سے بھی سب کو متاثر کیا ہے۔خاص طور پر آسٹریلیا اور انگلینڈ کے خلاف ٹسٹ میں نصف سنچری لگاکر انہوں نے ایک بلے باز کے طور پر بھی اپنی پہچان مضبوط کی ہے۔ ٹویٹر  پراٹھاروا دیش مکھ  کی شئیر کردہ ویڈیو میں شاردل ٹھاکر  اور اسکی گرل فرینڈ متالی پارولکر کی جوڑی بڑی خوبصورت لگ رہی ہے۔

شاردل ٹھاکر حال ہی میں ختم ہوئی ٹی-20 عالمی کپ کی ہندوستانی ٹیم میں شامل تھے اورٹورنامنٹ میں انہیں دو میچ کھیلنے کا ہی موقع ملا تھا۔ ٹی -20 عالمی کپ میں کھیلے گئے میچ میں وہ ایک بھی وکٹ نہیں حاصل کر پائے تھے۔ شاردل ٹھاکر نے چنائی سپرکنگز کو آئی پی ایل کا چیمپئن بنانے میں اہم کردار نبھایا تھا۔ انہوں نے ٹیم کے لئے ٹورنا منٹ میں سب سے زیادہ 16 میچ میں 21 وکٹ لئے تھے۔ آئی پی ایل 2022 سے پہلے چنئی سپرکنگز انہیں دوبارہ لے گی یا نہیں، اس کا انکشاف نہیں ہوا ہے۔ اگر چنائی سپرکنگز انہیں اپنے ساتھ نہیں رکھتی ہے تو اس آل راونڈر کو نیلامی میں بڑی قیمت مل سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’’ جنے لہورنئیں ویکھیا  اوجمیا ای نئیں‘‘ ثانیہ مرزا کی دلچسپ ویڈیو ۔۔آپ بھی دیکھیں