وزیر داخلہ محسن نقوی کی سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی سے مکہ میں ملاقات
کیپشن: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل محمد العیسٰی سے ملاقات کررہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل محمد العیسٰی سے مکہ مکرمہ میں ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر علاقائی امور سے متعلق متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلامی شعور و بیداری کو فروغ دینے میں رابطہ عالم اسلامی کی کوششوں کو سراہا۔
محسن نقوی نے کہا کہ سعودی حکومت نے رواں سال حجاج کرام کی دیکھ بھال کے لیے شاندار انتظامات کیے۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ حجاج کے لیے بہترین انتظامات پر سعودی قیادت کے شکر گزار ہیں، پاکستان اور سعودی عرب تاریخی اسلامی رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ مریم نوازکا عیدالاضحیٰ پر ستھرا پنجاب کے ورکرز کیلئے انعام کا اعلان