آئی پی ایل میں سمارٹ گلاسز پر پابندی

May 29, 2026 | 11:52:AM
آئی پی ایل میں سمارٹ گلاسز پر پابندی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی کرکٹ بورڈ نے انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) میں سمارٹ سن گلاسز پر پابندی لگا دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی اینٹی کرپشن یونٹ نے تمام فرنچائزز کو اس حوالے سے ہدایات جاری کر دی ہیں۔

 جن میں میچ آفیشلز اور کھلاڑیوں کو میچ میں سن گلاسز استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سمارٹ سن گلاسز کے استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ سمارٹ سن گلاسز میں جدید کمیونیکیشن، لائیو اسٹریمنگ، میسجنگ اور ویڈیو کالز کے فیچر ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسی ماہ یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ بھارتی بورڈ نے انڈین پریمیئر لیگ 2026ء کے دوران کھلاڑیوں اور ٹیم عہدیداروں کے لیے سخت ضابطے نافذ کر دیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیواجیت سیکیا کی جانب سے تمام 10 فرنچائزز کو 7 صفحات پر مشتمل ہدایت نامہ جاری کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:امریکہ میں فٹبال ورلڈ کپ کے دوران ڈرون اڑانے پر پابندی عائد