کوئٹہ سے ٹرین سروس آج بھی معطل رکھنے کا فیصلہ

May 29, 2026 | 10:12:AM
 کوئٹہ سے ٹرین سروس آج بھی معطل رکھنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )محکمہ ریلویز نے کوئٹہ سے ٹرین سروس آج  بھی معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق  پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس آج روانہ نہیں ہوگی جبکہ  پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد سے واپس کردیا جائے گا۔

 ریلوے حکام  کا کہنا ہے کہ  بلوچستان میں پچھلے 2 روز سے ٹرین سروس معطل ہے،  ٹرین سروس ناگزیر وجوہات کی بنا پر معطل کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تیل کی سپلائی،بڑے جہاز نشانے پر آگئے

ریلوے حکام کے مطابق کراچی کیلئے بولان میل اور چمن پسنجر پہلے ہی معطل ہیں۔