شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام،7بھارتی سپانسرڈہلاک،لیفٹیننٹ سمیت 4جوان شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)شمالی وزیرستان اور چترال میں کارروائی کے دوران 7بھارتی سپانسرڈ دہشتگرد ہلاک جبکہ لیفٹیننٹ سمیت 4جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنا دیا گیا،سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے دوران 6بھارتی سپانسرڈدہشتگردجہنم واصل ہو گئے جبکہ4جوان دھرتی ماں پر شہیدہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل،نائب صوبیدار کاشف رضا، لانس نائیک فیاقت علی اور سپاہی محمد حمید نے دشمنوں سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔
ادھرچترال میں کارروائی کے دوران ایک اور بھارتی ایجنٹ مارا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کاعلاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے،پاکستانی قوم بھارتی دہشتگردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہے،شہدا کی قربانیاں ہمارے حوصلے کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل شہید کا تعلق ضلع مردان سے ہے ،لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل شہید کی عمر 23سال ہے ،لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل شہید نے 7ماہ قبل پاک فوج میں شمولیت اختیار کی ۔
لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل کے والد پاکستان ائیر فورس میں سول ڈرائیور ہیں،لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل شہید کے سوگواران میں والد اور بھائی شامل ہیں۔
41سالہ نائب صوبیدار کاشف رضا شہید کا تعلق ضلع چکوال سے ہے ،نائب صوبیدار کاشف رضا شہید نے 21 سال تک دفاع وطن کا مقد س فریضہ سر انجام دیا،نائب صوبیدار کاشف رضا شہید کے سوگواران میں اہلیہ ، 1 بیٹی اور 2 بیٹے شامل ہیں۔
35 سالہ لانس نائیک فیاقت علی شہید کا تعلق ضلع ہری پور سے ہے،لانس نائیک فیاقت علی شہید نے 15 سال پاک فوج میں خدمات سرانجام دیں،لانس نائیک فیاقت علی شہید کے سوگواران میں اہلیہ1 بیٹی اور 3 بیٹے شامل ہیں۔
26 سالہ سپاہی محمد حمید شہید کا تعلق ضلع ایبٹ آباد سے ہے ،سپاہی محمد حمید شہید نے6 سال دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا،سپاہی محمد حمید شہید کے سوگواران میں والدہ شامل ہیں۔