سندھ حکومت نے اسلحہ نمائش پر 90 روز کے لیے پابندی عائد کر دی

May 29, 2025 | 22:45:PM
سندھ حکومت نے اسلحہ نمائش پر 90 روز کے لیے پابندی عائد کر دی
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(خورشید رحمانی)سندھ حکومت نے  امن و امان برقرار رکھنے کے لیے  صوبے بھر میں اسلحہ نمائش پر 90 روز کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا، سیکیورٹی گارڈز کو ڈیوٹی کے دوران اسلحہ گاڑی کے اندر رکھنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ 

پابندی کے اطلاق کا مقصد اسلحہ کی نمائش سے عوام میں خوف و ہراس پھیلنے سے روکنے ہے، نوٹیفکیشن کی خلاف ورزی پر دفعہ 144 C.r.P.C کے تحت کارروائی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں :سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے