اب پاکستانی پاسپورٹ کے ساتھ دنیا گھومنے کا مزہ ہی کچھ اور ہے:شرجیل میمن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اعجاز جمالی) سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بنیادی طور پر ہم جنگ کے خلاف ہیں، جنگ والے دن پورے دن بھارتی طیارے گرنے کی خبروں نے خوشی آسمان پر پہنچا دی، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی کہا پہل تم نے کی ہے اختتام ہم اپنی مرضی سے کریں گے، پوری قوم کو آج تک اتنی خوشی کبھی نہیں ملی۔
سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے یوم تشکر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری پیدائیش 1974 ہے میں نے کوئی جنگ نہیں دیکھی، یہ پہلی جنگ دیکھی جو ہمیشہ یاد رکھوں لگا، پاک فوج نے ایسا جواب دیا ہے یہ کبھی نہیں بھلایا جا سکتا۔
انھوں نے کہا کہ جنگ کے بعد میں بیرون ملک سفر کیا، اب جو پاکستانی پاسپورٹ پر سفر کرنا اس کا مزا ہی کچھ اور ہے، میں جب گیا تو بیرون ملک گرین پاسپورٹ دیکھ کر ویل ڈن پاکستان کہا، وہاں بھارتیوں کا منہ دیکھ کر بڑی خوشی ہوئی۔
شرجیل میمن نے کہا کہ اب پاکستانی پاسپورٹ کے ساتھ دنیا میں گھومنے کا مزا ہی کچھ اور ہو گیا ہے، پاکستان نے بھارت کو جس طرح دھویا ہے سب نے دیکھا ہے، پوری قوم نے یہ لڑائی لڑی ہے، کل ہم نے یوم تکبیر منائی، یہ پوری قوم کی کامیابی ہے۔
سینئر وزیر نے کہا کہ پاکستان کو ایٹمی پاور بنانے والے شہید ذوالفقار علی بھٹو تھے، پاکستان ایک عظیم ملک ہے ہم کو اپنے ملک پر فخر ہے، شہد محترمہ بے نظیر بھٹو نے جس طرح میزائل ٹیکنالوجی دی تو سہنری الفاظ میں لکھا ہوا ہے، جو ٹیکنالوجی پاکستان کے پاس ابھی ہے، وہ ہماری شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کی وجہ ہے
انھوں نے کہا کہ مودی کو قصائی کہنے پر بلاول بھٹو پر بی جے پی نے سر کی قیمت رکھی تھی، اس کے باوجود بلاول نے سامنا کیا، ہم اپنے ملک کی سالمیت کے خاطر اپنی جان بھی قربان کرسکتے ہیں، میں اپنے چینل کے ساتھ بھارتی چینل بھی دیکھ رہا تھا۔
شرجیل میمن نے بتایا کہ بھارتی میڈیا نے کراچی کو کھنڈر بنا دیا تھا، بھارت کے نامی گرامی چینل نے جھوٹ پھیلایا، پوری دینا بھارتی چینل کا جھوٹ دیکھا، کیا انٹرنیشنل فورم ایسا نہیں کر سکتا ہے، بھارتی میڈیا نے اتنا جھوٹ دیکھایا، بھارتی میڈیا نے جھوٹی خبریں پھلائیں، کیا انٹرنیشنل فورم ان بھارتی چینل پر ایکشن نہیں لے سکتا۔
سینئر وزیر نے کہا کہ پاکستان کے تمام میڈیا فورم سے مطالبہ ہے کہ بھارتی جھوٹے چینل پر جھوٹ بولنے پر مقدمے کرائیں، پاکستانی میڈیا نے تمام سچ دیکھایا، پاکستانی میڈیا نے بھی بھارتی میڈیا کے جھوٹ کا پردہ فاش کیا، پاکستانی شاہینوں نے جس طرح بھارتی طیاروں کو زمین بوس کیا ہم کو فخر ہے، ایک کے بعد ایک بھارتی طیارہ گرایا، پاکستان ائیر فورس نے اب کو کر دیکھایا جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ ہم کچھ بھی کر کے اب اپنی معیشت کو ایسی ترقی دیں کہ سب تعریف کریں، اس لڑائی کے بعد یہ پیغام گیا ہے پاکستان ایک مضبوط ملک ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا بھی محفوظ ہے، اب کاروباری افراد تمام مسائل ہمارے پاس لائیں، ہم بزنس مین ہیں، مسائل حل کریں گے، وفاقی حکومت انڈسٹری کو ریلیف دے تاکہ صنعتیں لگ سکیں، انڈسٹری لگے گی تو روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ میں سپیشل اکنامک زون ہیں ان میں دس سال ٹیکس کی چھوٹ ہے، تمام سرمایہ کار سندھ کے سپیشل اکنامک زون میں سرمایہ کاری کریں، حکومت سندھ بھر پور مدد فراہم کرے گی، سندھ حکومت 24 گھنٹے سپورٹ فراہم کرے گی۔