ساؤتھ ایشین انڈر 12 ٹینس، پاکستان نے بھارت کو روند ڈالا، فائنل میں سری لنکا سے مقابلہ

May 29, 2025 | 15:37:PM
ساؤتھ ایشین انڈر 12 ٹینس، پاکستان نے بھارت کو روند ڈالا، فائنل میں سری لنکا سے مقابلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان نے ساؤتھ ایشین انڈر 12 ٹینس چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ساؤتھ ایشین انڈر 12 ٹینس چیمپئن شپ میں پاکستان کے شایان آفریدی اور راشد علی نے بھارتی حریفوں کو آؤٹ کلاس کیا۔

راشد علی نے بھارتی حریف تھانوش شیکھر کو 2-6, 3-6 سے ہرایا جب کہ شایان آفریدی نے کھتری نایان کو 0-6 اور 1-6 سے شکست دی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گروپ میچز میں پاکستان نے مالدیپ، بنگلا دیش اور نیپال کو ہرایا تھا۔

ساؤتھ ایشین انڈر 12 ٹینس چیمپین شپ کے فائنل میں اب پاکستان کا مقابلہ میزبان سری لنکا سے ہوگا۔

مزید پڑھیں:جان سینا کا ریسلنگ چھوڑنے کا فیصلہ