33 میچوں میں 38 ڈیبیو، پاکستان نئے کھلاڑیوں کو مواقع دینے میں آگے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم نے 2024 سے ابتک 33 ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں 38 کھلاڑیوں کو ڈیبیو کروادیا ہے۔
قومی ٹیم نے 2024 سے ابتک 33 ٹی20 انٹرنیشنل مقابلوں میں حصہ لیا، جس میں گرین شرٹس نے مختصر فارمیٹ کے 33 ٹی20 میچز کھیلے لیکن 38 کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا، جو کسی بھی ملک سے زیادہ ہیں۔
اس فہرست میں پاکستان کے بعد دوسرا نمبر بھارت کا ہے، جس نے 31 مقابلوں میں 35 نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا۔
اسی طرح جنوبی افریقا نے 23 میچز میں 31، نیوزی لینڈ نے 27 مقابلوں میں 30 کھلاڑیوں کو ڈیبیو کروایا۔
بنگلادیش نے سب سے کم 28 مقابلوں میں 22 نوجوان کھلاڑیوں کو آزمایا۔
واضح رہے کہ 2024 سے ابتک پاکستان نے اسی عرصے میں 10 اوپننگ پیئر بھی تبدیل کیے ہیں۔
مزید پڑھیں:جان سینا کا ریسلنگ چھوڑنے کا فیصلہ