آزاد کشمیر : فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد مارے گئے ،2 پولیس اہلکار شہید

May 29, 2025 | 13:52:PM
آزاد کشمیر : فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد مارے گئے ،2 پولیس اہلکار شہید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کشمیر میں فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 پولیس اہلکار شہید اور 20 زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ آزاد کشمیر کے ضلع راولا کوٹ میں پولیس نے دہشت گردی میں مطلوب گروہ کو گرفتار کرنے کے لیے آپریشن کیا، اس دوران ملزمان نے پولیس پر گرینیڈ پھینکے اور شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پولیس نے بتایا کہ  ہلاک ملزمان کی لاشیں سی ایم ایچ راولاکوٹ منتقل کر دی گئی ہیں اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔

ایس ایس پی راولاکوٹ ریاض مغل نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ دہشت گردی کے نیٹ ورک کو کاری ضرب لگی ہے۔

 مارے جانے والے چاروں دہشت گرد قتل کے مقدمات میں مطلوب تھے، دہشت گرد حسین کوٹ میں جنگل کے غار میں پناہ گزین تھے۔

مزید پڑھیں:ملتان کے معروف تاجر اور سیاسی رہنما اغوا کے بعد قتل، لاش برآمد