ملتان کے معروف تاجر اور سیاسی رہنما اغوا کے بعد قتل، لاش برآمد

May 28, 2025 | 22:05:PM
ملتان کے معروف تاجر اور سیاسی رہنما اغوا کے بعد قتل، لاش برآمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ملتان کے معروف تاجر اور سیاسی رہنما ملک حسنین بوسن کو نامعلوم افراد نے اغوا کے بعد قتل کردیا، مقتول کی لاش برآمد کرلی گئی۔

رپورٹ کے مطابق  حسنین بوسن زکریا یونیورسٹی میں ملازم اورایمپلائز یونین کے نائب صدرتھے، پیپلز پارٹی کے رہنما اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹ کمیٹی پنجاب سید علی حیدر گیلانی نے  ملک حسنین بوسن کے قتل پر گہرے رنج و تشویش کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ رنج و غم کی اس مشکل گھڑی میں تمام ہمدردیاں سوگواران کیساتھ ہیں، ملتان ۔ملک حسنین بوسن کا بیہمانہ قتل انتہائی تشوشناک ہے، رنج و غم کی اس مشکل گھڑی میں تمام ہمدردیاں سوگواران کیساتھ ہیں، انہوں نے کہا کہ پولیس انتظامیہ اور ایجنسیوں کو جلد از جلد کھوج لگا کر ملزمان کو سامنے لانا چاہیئے تاکہ ملزمان کو کڑی سزا مل سکے، ۔پولیس انتظامیہ اور ایجنسیوں کو جلد از جلد کھوج لگا کر ملزمان کو سامنے لانا چاہیئے تاکہ ملزمان کو کڑی سزا مل سکے۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان کے ہاتھوں رافیل کی تباہی، فرانسیسی فوج کا پہلی بار ردعمل سامنے آگیا