جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: اسد عمر کی حفاظتی ضمانت منظور

May 29, 2023 | 11:00:AM
جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں اسد عمر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
کیپشن: اسد عمر (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احتشام کیانی) اسد عمر کی لاہور میں درج دہشتگردی کے مقدمہ میں حفاظتی ضمانت منظور کرلی گئی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسد عمر کو 25 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصل سنایا۔

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

اسدعمر کے وکیل سردار مصروف نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ جب وقوعہ ہوا تو اسد عمر اسلام آباد ہائیکورٹ میں تھے، واقعہ کے دن اسدعمر جوڈیشل کمپلیکس آئے ہی نہیں۔

جج نے ریمارکس دیے کہ یہ وہی دن ہے جس دن جج ظفر اقبال کی عدالت اے ٹی سی کمرہ عدالت میں لگائی گئی تھی، مجھے رات کو ایک بجے پیغام آیا تھا کہ میری عدالت صبح جج ظفراقبال کی عدالت میں لگے گی۔

پروسیکیوٹر عدنان علی نے عدالت کو بتایا کہ اسد عمر نہ صرف کارکنان کو لائے بلکہ جلاؤ گھیراؤ بھی کروایا۔

یہ بھی پڑھیے: جناح ہاؤس حملہ، پی ٹی آئی کے 46 کارکنان کی درخواست ضمانت پرسماعت

جج نے پروسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ کوئی ایسا کیس بتا دیں جہاں دہشتگرد اسلحے کے بغیر آیا ہو، یہ اپنی نوعیت کا پہلا مقدمہ ہے جب دہشتگرد خالی ہاتھ آیا ہے۔

پروسیکیوٹر عدنان علی نے جواب دیا کہ عدم استحکام پیدا کرنے کی مہم کی گئی۔

اسدعمر کے وکیل نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ پروسیکیوشن نے دہشتگردوں کا معیار ہی کم کردیا ہے۔