گوجرانوالہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے کا بھائی جاں بحق

May 29, 2023 | 08:58:AM
گوجرانوالہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے کا بھائی جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) تھانہ کینٹ کے علاقے میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے اسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے شاہد مجید کے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق مقتول آصف چند روز قبل فرانس سے واپس آیا تھا، مقتول آصف اپنی بہن کے گھر سے واپس جا رہا تھا جب جی ٹی روڈ پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا۔

یہ بھی پڑھیے: ٹریکٹر ٹرالی نے ڈولفن اہلکار کو کچل دیا

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آسکی تاہم جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔