’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ میں کاجول کی بہن بننے والی اداکارہ اب کیا کررہی ہے؟

May 29, 2021 | 23:54:PM
’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ میں کاجول کی بہن بننے والی اداکارہ اب کیا کررہی ہے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے میں کاجول کی چھوٹی بہن چھٹکی یقیناً آپ کو یاد ہوگی۔
آج ہم آپ کو چھٹکی کا کردار ادا کرنے والی 'پوجا روپاریل' سے متعلق کچھ دلچسپ حقائق بتائیں گے جن کے بارے میں آپ اس سے قبل ناواقف ہوں گے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق 1993 میں شاہ رخ خان کی فلم 'کنگ انکل' سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کرنے والی پوجا اداکارہ سوناکشی سنہا کی کزن ہیں، معروف اداکار و سیاستدان شتروگھن سنہا پوجا روپاریل کے رشتے دار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ میرا نے ٹک ٹاک جائن کرلی ،ویڈیوز وائرل
دل والے دلہنیا سے اپنی پہچان بنانے والی اداکارہ نے ایک انٹرویو کے دوران خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین نہیں آتا لوگ مجھے چھٹکی کے کردار سے پہچانتے ہیں، مجھے لگتا تھا اس فلم میں لوگوں نے صرف کاجول اور شاہ رخ کو ہی یاد رکھا ہے۔
پوجا نے فی الحال اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کی ہوئی ہے، اداکارہ کو لوگ اب اسٹینڈ اپ کامیڈین کی حیثیت سے جانتے ہیں اور اس کے علاوہ یہ گلوکاری بھی کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: غیراخلاقی مطالبے پر فلم میں کام سے انکار کردیاتھا ،بھارتی اداکارہ کا انکشاف