غیراخلاقی مطالبے پر فلم میں کام سے انکار کردیاتھا ،بھارتی اداکارہ کا انکشاف 

May 29, 2021 | 23:18:PM
غیراخلاقی مطالبے پر فلم میں کام سے انکار کردیاتھا ،بھارتی اداکارہ کا انکشاف 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)بھارتی ٹیلی وژن اداکارہ اور ماڈل کشور مرچنٹ نے کہا ہے کہ انھیں فلموں میں کام کے حوالے سے ایک بار ہیرو کے ساتھ کاﺅچ پر سونے کےلئے کہا گیا، تاہم انھوں نے اپنی والدہ کی موجودگی میں اس سے انکار کردیا تھا۔کشور مرچنٹ جو ان دنوں اپنے پہلے بچے کی ولادت کے حوالے سے تیاریوں میں مصروف ہیں نے کہا ہے کہ مذکورہ بالا فلم کے پروڈیوسر اور ہیرو دونوں بالی ووڈ کے بڑے نام ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ میرا نے ٹک ٹاک جائن کرلی ،ویڈیوز وائرل
ایک انٹرویو میں کشور نے مزید کہا کہ میں صرف ایک بار ہی فلم کے حوالے سے میٹنگ کےلئے گئی۔ میری والدہ میرے ساتھ تھیں۔اس موقع پر فلم کی کاسٹنگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے منتظمین نے مجھ سے کہا کہ آپ کو فلم کے ہیرو کے ساتھ کاﺅچ پر سونا ہوگا۔ جس پر میں نے انتہائی نرمی سے یہ پیش کش قبول کرنے سے انکار کیا اور واپس آگئی، میں یہ نہیں کہوں گی یہ تو بہت ہوتا ہے اور یہ عام سی بات ہے، انڈسٹری بدنام ہے لیکن ہر انڈسٹری میں یہ چیز ہوتی ہے۔
اس سوال پر کہ کیا اس تجربے نے انھیں فلموں سے دور رکھا ہوا ہے؟ انھوں نے کہا کہ نہیں ایسا نہیں ہے، میں اپنے کام پر کافی توجہ مرکوز رکھتی ہوں، اور ٹیلی ویژن کی جانب زیادہ متوجہ ہوں، ہمیشہ کوالٹی اور کوانٹیٹی پر مبنی کام کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے ٹیلی ویژن کیریئر سے بہت خوش ہوں، کیونکہ یہ زیادہ شناخت دیتا ہے، جبکہ فلم میں چھوٹے موٹے رول کرنے سے کوئی مقصد حاصل نہیں ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ میں صف ماتم بچھ گئی، ایک اور اہم شخصیت کورونا سے ہلاک