اداکارہ میرا نے ٹک ٹاک جائن کرلی ،ویڈیوز وائرل

May 29, 2021 | 19:58:PM
اداکارہ میرا نے ٹک ٹاک جائن کرلی ،ویڈیوز وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)فلم سٹار میرا جی نے بھی ٹک ٹاک جوائن کرلی ہے جس میں شیئر کی جانے والی ان کی ویڈیوز دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی زیرگردش ہیں۔
میرا جی نے ٹک ٹاک پر لیجنڈڑی اداکار عرفان خان کی فلم ’لائف آف پائی‘ کے ڈائیلاگ پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کالی ساڑھی زیب تن کر رکھی ہے۔عرفان خان کہتے ہیں کہ ’میں سمجھتا ہوں کہ آخر میں سب کچھ جانے دینے کا نام ہی زندگی ہے، سب سے زیادہ تکلیف تب ہوتی ہے جب آپ کو الوداع کہنے کا وقت نہیں ملتا‘۔انہوں نے ٹک ٹاک پر اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ’خدا حافظ‘ لکھا۔

View this post on Instagram

A post shared by Meera (@meerajeeofficial)

اداکارہ نے اپنی یہ ویڈیو انسٹاگرام پر بھی شیئر کی جس پر ان کے مداح پسندیدگی کا اظہار کررہے ہیں۔ٹک ٹاک پر میرا جی گاہے بگاہے اپنی ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں، انہوں نے اپنی ایک ویڈیو میں جویریہ سعود کو سالگرہ کی مبارکباد بھی دی ہے۔