بالی ووڈ میں صف ماتم بچھ گئی، ایک اور اہم شخصیت کورونا سے ہلاک

May 29, 2021 | 20:40:PM
بالی ووڈ میں صف ماتم بچھ گئی، ایک اور اہم شخصیت کورونا سے ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) کورونا کے جان لیوا وار تاحال جاری ہیں، پاکستان سمیت دنیا بھر میں پھیلے اس مہلک وائرس کی وجہ سے شوبز سے وابستہ لوگوں کے کاروبار متاثر ہوکررہ گیا جبکہ بالی ووڈ میں تو کچھ کی اموات بھی ہوچکی ہیں، بالی ووڈ کی ایک اور مشہور شخصیت کا کورونا کے باعث انتقال ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس بالی ووڈ سے جڑے ہوئے لوگوں کے پیچھے ہاتھ دھو کرپڑگیا،گزشتہ سال بھی اس وائرس کی وجہ سے متعدد کی موت ہوئی جبکہ راوں سال بھی بالی ووڈ کی اہم شخصیات کا انتقال ہوچکا ہے، اب اس جان لیوا وائرس نے بالی ووڈ کے معروف فلم میکر ریان اسٹیفن کو ابدی نیند سلادیا،اطلاعات کے مطابق ریان اسٹیفن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس پر ان کو ہسپتال منتقل کیاگیا تھا، آج صبح اچانک طبیعت مزید بگڑ گئی جو کہ موت کا باعث بنی۔

یہ بھی پڑھیں: خوبرو اداکارہ سائرہ یوسف کا’ماسی‘ کہنے والے کو کرارا جواب
ریان اسٹیفن کی موت کی خبر جنگل میں لگی آگ کی طرح پھیل گئی جس پر ان کے چاہنے والے منہ تکتے رہ گئے جبکہ بالی ووڈ کی اہم شخصیات نے ان کی موت پر افسردگی کا اظہار کرتے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان کی مغفرت کی دعا کی، بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا کانے ٹویٹ کرتے ہوئے ریان اسٹیفن کی موت پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ وہ اچھے انسانوں میں سے ایک تھے جنہوں میں کبھی فراموش نہیں کرسکتی۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ میرا نے ٹک ٹاک جائن کرلی ،ویڈیوز وائرل