خوبرو اداکارہ سائرہ یوسف کا’ماسی‘ کہنے والے کو کرارا جواب

May 29, 2021 | 19:09:PM
خوبرو اداکارہ سائرہ یوسف کا’ماسی‘ کہنے والے کو کرارا جواب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)خوبرو اداکارہ و ماڈل سائرہ یوسف نے سوشل میڈیا صارف کی تنقید پر اسے ہی ٹرول کردیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Syra Yousuf (@sairoz)

سائرہ یوسف نے زارا شاہجان کیلئے برائیڈل شوٹ کروایا جسے دیکھنے والے اداکارہ کی خوبصورتی کو سراہے بنا نہ رہ سکے۔کچھ سوشل میڈیا صارفین نے سائرہ یوسف کی تصاویر پر بے جا تنقید کی، جس پر انہوں نے تنقید کرنے والے کو ہی ٹرول کردیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Syra Yousuf (@sairoz)

خالد نامی صارف نے سائرہ یوسف کی پوسٹ پر کمنٹ میں لکھا کہ ’اس قیمتی لباس میں بھی آپ ہماری کام والی ماسی لگ رہی ہیں۔‘سائرہ عموماً صارفین کے کمنٹس کا جواب نہیں دیتی تاہم اس بے جا تنقید پر چپ نہ رہ سکیں اور انتہائی تحمل مزاجی سے صارف کو ٹرول کیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Syra Yousuf (@sairoz)

اداکارہ نے لکھا کہ آپ کی کام والی ماسی اور میری جڑواں کو سلام۔سائرہ کے اس کمنٹ پر ان کے مداح کہہ رہے ہیں کہ سائرہ اچھے سے جانتی ہیں کہ بے جا تنقید کرنے والوں کو کیسے ٹرول کرنا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Syra Yousuf (@sairoz)

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ میرا کی والدہ پر بھی سنگین الزام لگ گیا