شاپنگ پر آئی خواتین سے چھڑ چھاڑ اور ہراساں کرنے کی ویڈیو وائرل، ملزم گرفتار

Mar 29, 2026 | 11:36:AM
شاپنگ پر آئی خواتین سے چھڑ چھاڑ اور ہراساں کرنے کی ویڈیو وائرل، ملزم گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری)شاپنگ پر آئی خواتین سے چھڑ چھاڑ اور ہراساں کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی اورستوکتلہ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
 ایس پی صدر رانا حسین طاہرکے مطابق ستوکتلہ پولیس نے کریم پارک سے ملزم کو ٹریس کیا،خواتین پی آئی اے روڈ مارکیٹ میں شاپنگ کیلئے آئی تھیں کہ ملزم نے چھڑ خانی اور ہراساں کیا۔
ایس پی صدرکے مطابق وائرل ویڈیو میں ملزم کو ہراساں کرکے فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے،ملزم علی وقار  کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے حوالات میں بندکردیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈونلڈٹرمپ نے اسحاق ڈار کی اہم ٹویٹ شیئر کردی
 ایس پی صدر رانا حسین طاہرکے مطابق خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔