ڈونلڈٹرمپ نے اسحاق ڈار کی اہم  ٹویٹ شیئر کردی

Mar 29, 2026 | 11:05:AM
 ڈونلڈٹرمپ نے اسحاق ڈار کی اہم  ٹویٹ شیئر کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی آبنائے ہرمزسے گزرنے کی اجازت والی اہم ٹویٹ شیئرکردی۔
اسحاق ڈار نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ ایران نے 20 پاکستانی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی ہے، روزانہ 2 پاکستانی جہاز اس اہم بحری گزرگاہ سے روانہ ہوں گے۔
ماہرین کے مطابق یہ پیش رفت ایران اور امریکا کے درمیان موجودہ کشیدگی کے دوران خاص اہمیت کی حامل ہے کیونکہ آبنائے ہرمز عالمی تیل کی ترسیل کے لیے ایک اہم راستہ ہے۔

 حالیہ جنگی حالات کے باعث اس راستے پر سخت نگرانی اور پابندیاں عائد کی گئی تھیں، جس سے عالمی تجارت اور توانائی کی سپلائی متاثر ہو رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:افغان وزیر خارجہ نے پاکستان سے تعلقات بہتر بنانے کی خواہش ظاہر کر دی
 امریکی صدر اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی ٹوئٹ بھی شیئر کر چکے ہیں، جس میں وزیراعظم پاکستان نے اسلام آباد میں مذاکرات کا خیرمقدم کیا تھا۔