لیفٹننٹ جنرل محمد منیر افسر  کو 3 سال کیلئے چیئرمین نادراتعینات کرنےکی منظوری

Mar 29, 2024 | 14:37:PM
لیفٹننٹ جنرل محمد منیر افسر  کو 3 سال کیلئے چیئرمین نادراتعینات کرنےکی منظوری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی حکومت  کاچیئرمین نادراکی تعیناتی سےمتعلق بڑافیصلہ ،وفاقی کابینہ نے لیفٹننٹ جنرل محمد منیرافسر کو3سال کیلئے چیئرمین نادراتعینات کرنے کی منظوری دیدی۔

ذرائع کے مطابق نگران حکومت نےلیفٹننٹ جنرل محمدمنیرافسرکی بطورچیئرمین نادرا تعیناتی تا حکم ثانی کی تھی،حاضرسروس آفیسر کی چیئرمین نادراتعیناتی کیلئےمتعلقہ رول شامل کرنےکی منظوری،وفاقی کابینہ نےسرکولیشن کے ذریعےوزارت داخلہ کی سمری منظورکرلی،نگران دورکی تعیناتی،متعلقہ رولز کی منتخب وفاقی حکومت سے توثیق کی ضرورت تھی،الیکشن ایکٹ کےسیکشن230کے تحت اسی عرصے کی تعیناتی قلیل مدتی تصورہوتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نےنادرارولز2020 میں رول 7 اے شامل کرنے کی منظوری دی ہے،رول7اے کےتحت کسی بھی حاضر سروس آفیسر کوقومی مفاد میں چیئرمین نادراتعینات کیاجاسکتا ہے،بشرطیکہ کہ حاضرسروس آفیسر کا عہدہ گریڈ 21 سےکم نہ ہو،محمد منیرافسر کی بطور چیئرمین نادرا تعیناتی 2 اکتوبر 2023 کو کی گئی تھی۔