مری میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کا آغاز، 10 گرین الیکٹرک بسیں پہنچ گئیں

Jun 29, 2026 | 23:13:PM
مری میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کا آغاز، 10 گرین الیکٹرک بسیں پہنچ گئیں
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر مری میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ منصوبے کا آغاز کر دیا گیا، جس کے تحت 10 جدید گرین الیکٹرک بسیں مری پہنچ گئی ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق صاف اور آلودگی سے پاک ماحول کے فروغ کے لیے یہ الیکٹرک بسیں اہم روٹس پر چلائی جائیں گی، جبکہ راولپنڈی سے مری تک سفری سہولتوں میں بہتری لانے کے لیے بھی انہیں ٹرانسپورٹ نظام کا حصہ بنایا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ منصوبے کا مقصد سیاحوں اور مقامی شہریوں کو آرام دہ، محفوظ اور کم لاگت سفری سہولت فراہم کرنا ہے، جبکہ ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے ذریعے مری میں ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے میں بھی مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں :محکمہ موسمیات نے ملک میں مون سون بارشوں کی نوید سنا دی