پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی ،ہندرڈ انڈیکس 1156 پوائنٹس گر گیا

Jun 29, 2026 | 20:28:PM
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی ،ہندرڈ انڈیکس 1156 پوائنٹس گر گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز )پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز منفی رجحان دیکھنے میں آیا، جہاں 100 انڈیکس 1,156 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1 لاکھ 78 ہزار 414 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ امریکی ڈالر 2 پیسے سستا ہوگیا ۔

کاروبار کے دوران 86 کروڑ سے زائد شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مجموعی مالیت 43 ارب روپے رہی۔ مندی کے باعث مارکیٹ کیپٹلائزیشن بھی 114 ارب روپے کم ہو کر 20 ہزار 20 ارب روپے رہ گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1 لاکھ 79 ہزار 571 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔ ڈالر 2 پیسے سستا ہو کر 278 روپے 18 پیسے پر بند ہوا، جبکہ 24 جون کو اس کی قیمت 278 روپے 20 پیسے تھی۔

یہ بھی پڑھیں :ملکی تاریخ کی سب سے بڑی نجکاری مکمل