سوات کا ہیرو ہلال خان قوم کا فخر قرار، صدر زرداری و بلاول بھٹو کی جانب سے خراجِ تحسین

Jun 29, 2025 | 22:27:PM
سوات کا ہیرو ہلال خان قوم کا فخر قرار، صدر زرداری و بلاول بھٹو کی جانب سے خراجِ تحسین
کیپشن: چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) سینیٹر روبینہ خالد کی سوات واقعے میں بہادری کا مظاہرہ کرنے والے نوجوان ہلال خان سے ملاقات
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) سینیٹر روبینہ خالد نے سوات واقعے میں بہادری کا مظاہرہ کرنے والے نوجوان ہلال خان سے ملاقات کی۔ 

سینیٹر روبینہ خالد  نے اس موقع پر کہا کہ ہلال خان نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر دریائے سوات کی خطرناک لہروں میں کود کر قیمتی جانیں بچائیں،انہوں نے رضاکارانہ طور پر نہ صرف لوگوں کو بچایا بلکہ ڈوبنے والوں کی لاشیں بھی تلاش کیں،ایسے لوگ قوم کا فخر ہیں، ایک جان بچانا پوری انسانیت کو بچانے کے مترادف ہے۔ 

 اس موقع پر سینیٹر روبینہ نے کہا کہ سندھ حکومت کو صدر اور چیئرمین کی ہدایت پر سوات کے رضاکاروں کو وسائل اور مدد فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی گئی،ہلال خان کو ان کی بے لوث خدمت کے اعتراف میں 1 لاکھ روپے امداد بھی دی گئی تاکہ وہ رضاکارانہ کارروائیاں جاری رکھ سکیں۔
یاد رہے کہ سوات میں حالیہ حادثے کے دوران ہلال خان نے جس جرات مندی کا مظاہرہ کیا اُس پر نہ صرف مقامی افراد بلکہ اعلیٰ قیادت نے بھی ان کی تعریف کی ہے،ان کی خدمات کو قومی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :  دریائے سوات کے سانحے کے بعد عوام کا تمام ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ