ڈی ایچ کیو ہسپتال پاکپتن میں 20 بچوں کی موت کیسے ہوئی؟ انکوائری مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال پاکپتن میں ایک ہفتے میں 20 بچوں کی اموات کے معاملے کی انکوائری مکمل کر لی گئی۔
ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال اور محکمۂ صحت پنجاب کی ٹیم نے انکوائری کی، انکوائری کمیٹی 2 جولائی کو اپنی رپورٹ کمشنر کو پیش کرے گی،ہسپتال میں 16جون سے 22 جون کے دوران 20 بچوں کی اموات رپورٹ ہوئیں۔
ذرائع کے مطابق صرف 19 جون کو ہسپتال کے پیڈیا ٹرک وارڈ میں 5 بچوں کی اموات واقع ہوئیں،کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل نے نوٹس لیا اور 3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی۔
ایم ایس ڈاکٹر عدنان غفار کے مطابق 15 بچے نومولود تھے جو پرائیویٹ ہسپتالوں سے بھجوائے گئے تھے، 3 بچوں کی ہوم ڈیلیوری تھی جبکہ ایک 5 سالہ بچے کی ہلاکت سانپ کے کاٹنے سے ہوئی تھی،جاں بحق ہونے والے بچوں کے ورثاء نے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی غفلت اور آکسیجن سلنڈر کی کمی کا الزام لگایا ہے۔
ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال اور محکمۂ صحت پنجاب کی ٹیم 2 جولائی کو اپنی رپورٹ کمشنر کو پیش کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں؛ کراچی: برنس گارڈن میں1927ء میں بنائے گئے 4 کنویں فعال، بارش کا پانی ذخیرہ ہو گا