کراچی: برنس گارڈن میں1927ء میں بنائے گئے 4 کنویں فعال، بارش کا پانی ذخیرہ ہو گا

Jun 29, 2025 | 19:39:PM
کراچی: برنس گارڈن میں1927ء میں بنائے گئے 4 کنویں فعال، بارش کا پانی ذخیرہ ہو گا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک ) کراچی میں برنس گارڈن میں 1927ء میں بنائے گئے 4 کنویں فعال کر دیے گئے۔

کے ایم سی کے ترجمان کے مطابق آئی آئی چند ریگر روڈ، آرٹس کونسل اور سندھ سیکریٹریٹ کے اطراف بارش کا پانی جمع نہیں ہو گا،کے ایم سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بارش کا ذخیرہ کیا گیا پانی پارکوں میں استعمال کیا جائے گا،کے ایم سی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ برنس گارڈن میں بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کے لیے ایک اور ٹینک بھی بنایا جا رہا ہے۔ 

 کے ایم سی کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ برنس گارڈن میں بننے والے نئے ٹینک میں 1 لاکھ گیلن بارش کا پانی ذخیرہ کیا جا سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کیلئےبجلی سستی، باقی ملک کیلئے مہنگی ہونے کا امکان