سوات حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن تیسرے روز میں داخل، 1 بچہ تاحال لاپتہ

Jun 29, 2025 | 18:34:PM
سوات حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن تیسرے روز میں داخل، 1 بچہ تاحال لاپتہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سوات حادثے کے بعد ریسکیو 1122 کا سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن تیسرے روز بھی جاری، مجموعی متاثرہ افراد کی تعداد 17 ہے، جن میں 4 زندہ ریسکیو، 12 جاں بحق اور 1 لاپتہ شامل ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق 4 افراد کو زندہ ریسکیو کیا گیا ہے، 12 افراد کی لاشیں برآمد ہو چکی ہیں، ایک بچہ تاحال لاپتہ ہے۔

لاپتہ بچے کا تعلق سیالکوٹ سے بتایا جاتا ہے، واٹر ریسکیو ٹیمیں جدید آلات کے ساتھ آپریشن میں مصروف ہیں، ریسکیو 1122 کے مطابق سرچ آپریشن ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی نگرانی میں جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کی چوہدری نثار سے ملاقات، مسلم لیگ (ن) میں واپسی کی دعوت