سپنا چودھری کا پروفیشنل لائف کیساتھ  ذاتی زندگی کا خوب چرچا

Jun 29, 2021 | 13:24:PM
سپنا چودھری کا پروفیشنل لائف کیساتھ  ذاتی زندگی کا خوب چرچا
کیپشن: بھارتی ڈانسر سپنا چودھری (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت کی ریاست ہریانہ سے تعلق رکھنے والی ڈانسر  اور اداکارہ سپنا چودھری کے بارے میں قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ وہ دوبارہ ماں بننے والی ہیں۔ انہوں نے گزشتہ سال اکتوبر میں ہی اپنے بیٹے کو جنم دیا تھا۔سپنا چودھری کا پروفیشنل لائف کے ساتھ   ایک بار پھر ذاتی زندگی کے حوالے سے خوب چرچا ہے  ۔
بھارتی نجی ٹی وی چینل کی ویب رپورٹ کے مطابق ہریانوی ڈانسر  سے بگ باس 11 میں حصہ لینے والی اور پھرفلموں میں قدم رکھنے والی دیسی کوئن سپنا چودھری  جلد ہی بالی ووڈ فلم ’لو یو لوک تنتر‘ میں نظر آئیں گی۔ اس فلم کی شوٹنگ ممبئی میں چل رہی ہے۔ سپنا چودھری کے ساتھ اس فلم میں روی کشن، اسنیہا الال، علی اصغر اور ایشا کوپکر نظر آئیں گے۔ سپنا چودھری اپنی پروفیشنل لائف کے ساتھ ہی ایک بار پھر اپنی ذاتی زندگی کو لے کر خوب سرخیوں میں ہیں۔ سپنا چودھری کےبارے میں قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ وہ دوبارہ حاملہ ہیں۔ ایسے میں خود سپنا چودھری نے ان خبروں پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سپنا چودھری نے ایک انٹرویو میں کہا کہ’میری پریگنینسی کی خبریں جو میڈیا میں آرہی ہیں، ان میں کوئی بھی سچائی نہیں ہے۔ میں حاملہ نہیں ہوں۔ ان دنوں میں اپنے کام پر توجہ دے رہی ہوں اور ابھی پانچ سال تک میری دوسرے بچے کو لے کر کوئی پلاننگ نہیں ہے‘۔ سپنا چودھری نے مزید کہا کہ ’ہاں اس بار جب بھی بچہ پلان کروں گی، میڈیا کو پہلے ہی بتا دوں گی تاکہ اس طرح کی قیاس آرائیاں نہ کی جائیں۔ اور اس بار میں سنگل نہیں جڑوا بچوں کی پلاننگ کروں گی‘۔

واضح رہے کہ سپنا چودھری ے گزشتہ سال ہی 4 اکتوبر کو ایک بیٹے کو جنم دیا تھا۔ حالانکہ، ابھی تک اپنے مداح کو بیٹے کا نام نہیں بتایا ہے۔ ہریانوی کوئن نے گزشتہ سال جنوری میں اپنے بوائے فرینڈ ویر ساہو  سے خاموشی کے ساتھ شادی کرلی تھی، جس کی خبر مداحوں کو تب لگی جب ان کے حاملہ ہونے کی خبر سامنے آئی۔ سپنا چودھری کی ماں بننے کی خبر آگ کی طرح پھیل گئی، جس کے بعد ان کی طرف سے اپنی شادی کی تصدیق کی گئی۔

سپنا چودھری نے بیٹے کو جنم دیا تو یہ بات سامنے آئی کہ سپنا چودھری نے جنوری میں ہی اپنے لانگ ٹائم بوائے فرینڈ ویر ساہو کے ساتھ شادی کرلی تھی اور اس کے ساتھ رہ رہی تھیں۔ جیسے ہی سپنا چودھری کے ماں بننے کی بات سامنے آئی تو ان کے چاہنے والوں کے لئے خوشخبری کے ساتھ ساتھ یہ خبر ایک سرپرائز بھی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: اداکار  کی کالے کپڑوں میں خوبصورتی، لڑکی دنگ،خودکشی کرلی