اداکار  کی کالے کپڑوں میں خوبصورتی، لڑکی دنگ،خودکشی کرلی  

Jun 29, 2021 | 10:17:AM
اداکار  کی کالے کپڑوں میں خوبصورتی، لڑکی دنگ،خودکشی کرلی  
کیپشن: اداکار دیو آنند(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی فلم انڈسٹری کے ماضی میں منفرد انداز اور اداکاری کے لئے مشہور اداکار دیو آنند کا شمار ان چند اداکاروں میں ہوتا ہے جن کے بے انتہا چاہنے والے تھے۔اپنے مداحوں کی وجہ سے دیو آنند کی زندگی میں ایسا بھی وقت آیا جب انہوں نے عوامی مقامات پر کالے رنگ کا سوٹ پہننا چھوڑ دیا تھا۔
ایک بھارتی اخبار کی ویب رپورٹ کے مطابق دیو آنند 1950 اور 1960 کی دہائی میں بالی وڈ کے تین سپر سٹارز میں سے تھے جنہوں نے کئی دہائیوں تک لوگوں کے دلوں پر راج کیا، بالخصوص وہ خواتین میں بے حد مقبول تھے ۔دیو آنند کی زندگی میں ایسا بھی وقت آیا جب انہوں نی عوامی مقامات پر کالے رنگ کا سوٹ پہننا چھوڑ دیا تھا۔ جس کی وجہ 1958 میں پیش آنے والا ایک واقعہ بتائی جاتی ہے۔میڈیا رپورٹس کے 1958 میں جب دیو آنند کی مدھو بالا کے ساتھ فلم ’کالا پانی‘ ریلیز ہوئی تو اس موقع پر انہوں نے کالے رنگ کا کوٹ پہنا ہوا تھا۔کہا جاتا ہے کہ دیو آنند کالے کوٹ میں اتنے خوبصورت لگ رہے تھے کہ وہاں موجود ایک لڑکی انہیں اس روپ میں دیکھ کر اس قدر دنگ رہ گئی کہ اس نے مبینہ طور پر خودکشی کر ڈالی۔ایسی خبریں بھی سامنے آئیں تھیں کہ نوجوان لڑکیوں نے دیو آنند کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے عمارت کی چھت سے چھلانگ لگا دی تھی۔دیو آنند کا شمار اپنے وقت کے بے انتہا کامیاب اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے 1970 کی دہائی میں آنے والی فلموں میں بھی مرکزی کردار ادا کیا۔جب ان کے ساتھی اداکار راج کپور اور دلیپ کمار نے یا تو بطور ڈائریکٹر کام کرنا شروع کر دیا تھا اور یا پھر سینیئر اداکار کے طور پر فلموں میں آتے تھے۔دیو آنند اداکاری کے علاوہ ہدایت کار اور ڈائریکٹر کے طور پر بھی کام کر رہے تھے۔مقبول ترین اداکارہ زینت امان کو 1971 کی فلم ’ہرے راما ہرے کرشنا‘ میں متعارف کروانے والے بھی دیو آنند ہی تھے۔

یہ بھی پڑھیں:  زلفی بخاری کے دورہ اسرائیل کی خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں، دفتر خارجہ