گھوڑوں کا قدیمی گشت بحال ، پولیس کی دستیابی کا احساس ہو گا

Jun 29, 2021 | 10:08:AM
گھوڑوں کا قدیمی گشت بحال ، پولیس کی دستیابی کا احساس ہو گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پشاور چھاؤنی کے لیے گھوڑا دستہ تیار،گھوڑوں کا قدیمی گشت بحال ،پہلا دستے نے صدر بازار میں گشت شروع کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق شہر پشاور کی چھاونی میں گھوڑوں پر پولیس اہل کاروں کا قدیمی گشت دوبارہ بحال کردیا گیا ہے ۔پشاور کے بازاروں میں مختلف جگہوں پر پولیس کا گھڑ سوار دستہ گشت کرتا نظر آ تا ہے۔

پولیس اہلکار گھوڑوں پر بیٹھ کر چھاونی کی مختلف شاہراہوں پر گشت کریں گے۔گھوڑوں پر گشت ماضی کی روایات کا حصہ رہی ہیں۔

واضح رہے پولیس اہل کاروں کا گھوڑوں پر گشت سے عوام کو ہمہ وقت پولیس کی دستیابی کا احساس ہو گا ،ابتدائی طور پر آٹھ گھوڑوں کے دو دستے گشت پر معمور کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:       اراضی کا تنازع:ہائیکورٹ نے55سال پرانے تنازع کا فیصلہ سنا دیا