پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز

Jul 29, 2025 | 22:54:PM
پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں  میں کمی کی سفارش کی گئی ہے، ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے تک کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

تجویز کی منظوری کے بعد ایک لیٹر پیٹرول 272.15 روپے سے کم ہوکر 263.08روپے ہوجائے گا، ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 73 پیسے سستا کرنے کی تجویز  دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق قیمتوں کی کمی کی تجویز منظوری کے بعد ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل 284.35 روپے سے کم ہوکر 280.62 روپے کا ہوجائے گا ،روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت کم ہونے کے بھی مثبت اثرات ہوں گے۔

ایک لیٹر مٹی کا تیل 3.55 روپے کرنے کی تجویز  ہے،ایک لیٹر لائیٹ ڈیزل 2.33 روپے مہنگا کرنے کی تجویز  دی گئی ہے،منظوری ملنے کے بعد یکم اگست 2025 سے اگلے 15 روز پر قیمتوں پر عمل درآمد ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں :بھارتی لوک سبھا میں بھی پاکستان کے ہاتھوں رافیل گرانے کی تصدیق