بھارتی لوک سبھا میں بھی پاکستان کے ہاتھوں رافیل گرانے کی تصدیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) بھارتی لوک سبھا کے رکن امریندر سنگھ راجہ نے پاک بھارت جنگ کے دوران رافیل گرانے کی تصدیق کر دی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ہاتھوں آپریشن سندور میں ناکامی کےچرچے بھارتی لوک سبھا میں بھی پہنچ گئے جہاں اپوزیشن کی جانب سے نریندر مودی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔
لوک سبھا کے رکن امریندر سنگھ راجہ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بسیانہ ائیر فورس سٹیشن کے پاس ایک لڑاکا طیارے کا ٹیل گرا،یہ ٹیل رافیل طیارے کا تھا جس پر BS-001لکھا ہوا تھا ۔
یہ بھی پڑھیں:آپریشن سندور میں ناکامی، بھارتی وزیر خارجہ صفائیاں دینے لگے
امریندر سنگھ راجہ نے کہا کہ اس حادثے میں ایک شخص جابحق جبکہ 9 افرادزخمی ہوئے،بھارتی ائیر مارشل نے بھی طیارہ گرنے کی تصدیق کی ، بھارتی ائیر مارشل نے کہا کہ یہ ایک "غیر شناخت شدہ) طیارے کا پرزہ ہے۔
بھارتی ائیر مارشل نے اس ائیر کرافٹ کو غیر شناخت شدہ قرار دیا، درحقیقت بھارتی ائیرمارشل نے بھارتی عوام سے حقائق چھپائے۔