اسلام آباد ماڈل جیل کی سکیورٹی تعینات کرنے کا فیصلہ 

Jul 29, 2025 | 21:17:PM
اسلام آباد ماڈل جیل کی سکیورٹی تعینات کرنے کا فیصلہ 
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد اویس )وفاقی پولیس کا اسلام آباد ماڈل جیل کی سکیورٹی تعینات کرنے کا فیصلہ  کیا ہے، ماڈل جیل کی سکیورٹی کے لیے ڈیپوٹیشن پر آنے والے اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا ۔

ماڈل جیل کی سیکیورٹی کے لیے مجموعی طور پر 295 اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا ، ڈپٹی انسپیکٹر جنرل آف پولیس کی جانب سے سکیورٹی فراہمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ 

نوٹیفکیشن  کے مطابق سیکیورٹی ڈویژن سے 83،  آپریشن ڈویژن سی 177 اور لاجسٹک ڈویژن سے 35 اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا، جیل سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو کم از کم تین سال کے لیے تعینات کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :پنجاب اسمبلی میں پی آئی اے کی انٹرنیشنل روٹس کی بحالی کی قرارداد منظور