پنجاب اسمبلی میں پی آئی اے کی انٹرنیشنل روٹس کی بحالی کی قرارداد منظور کر لی گئی

Jul 29, 2025 | 19:59:PM
پنجاب اسمبلی میں پی آئی اے کی انٹرنیشنل روٹس کی بحالی کی قرارداد منظور کر لی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راو دلشاد) پنجاب اسمبلی میں پی آئی اے کی انٹرنیشنل روٹس کی بحالی کی قرارداد منظور کر لی گئی،قرارداد حکومتی رکن عظمی بٹ نے ایوان میں پیش کی۔ 
 متن کے مطابق ایوان پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائن کے دُنیا بھر میں بحال ہونے والے بین الا قوامی روٹس پر حکومت پاکستان بالخصوص وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور وفاقی وزیر برائے ہوابازی خواجہ محمد آصف کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہے۔ 
متن میں کہا گیا ہے کہ شہبازشریف  کی شبانہ روز کاوشوں،ویژن اور قیادت کی بدولت پاکستان کی قومی ائیر لائن ایک مرتبہ پھر عالمی سطح پر اپنے کھوئے ہوئے وقار کو بحال کرنےمیں کامیاب ہو گئی ہے۔  
مزید برآں، یہ ایوان دعا گو ہے کہ پاکستان کا ہر ادارہ ہر شعبے میں عالمی سطح پر اپنی پہچان بنا کر پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلندکرے۔ 

یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی میں گداگروں کے خلاف قرارداد منظور کر لی گئی