پنجاب اسمبلی میں گداگروں کے خلاف قرارداد منظور کر لی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راودلشاد)پنجاب اسمبلی میں گداگروں کے خلاف قرارداد منظور کر لی گئی ۔
قرارداد حکومتی رکن امجد علی جاوید نے ایوان میں پیش کی جس میں موقف اپنایا گیا کہ اس ایوان کی رائے ہے کہ پنجاب کے شہروں، بالخصوص بڑے شہری مراکز ، چوراہوں، بازاروں، عبادت گاہوں اور ٹریفک سگنلز پر گداگری ایک سنجیدہ سماجی مسئلے کی صورت اختیار کر چکی ہے،پیشہ ور گداگروں کے منظم گروہ نہ صرف عوام الناس کے لیے اذیت اور پریشانی کا سبب بن رہے ہیں بلکہ یہ عمل معاشرتی اقدار ، امن عامہ اور شہری تحفظ کے لیے بھی خطرہ بنتا جا رہا ہے۔
متن کے مطابق گداگری کے پیشے کو جرائم پیشہ عناصر بطور کاروباراستعمال کر رہے ہیں اور اس سے جڑے بچوں، خواتین اور معذور افراد کے استحصال کی خبریں بھی عام ہیں،یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتاہے کہ انسداد گداگری کے لیے ایک مربوط پالیسی فوری طور پر وضع کی جائے۔
متن میں کہا گیا ہے کہ صوبائی سطح پر انسداد گدا گری ہاؤس یا بحالی مراکز قائم کیےجائیں،بے سہارا اور مجبور گداگروں کو فنی تربیت، بحالی اور معاشی مدد فراہم کی جائے،منظم گداگر گروہوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
مزید مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس مسئلے پر عملدرآمد کے لیے بین الحماتی کو آرڈی نیشن کو فعال کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں؛ اعجاز چوہدری کی خالی ہونے والی سینیٹ نشست پر 28 اگست کو پنجاب اسمبلی میں الیکشن ہوگا