اعجاز چوہدری کی خالی ہونے والی سینیٹ نشست پر 28 اگست کو پنجاب اسمبلی میں الیکشن ہوگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خادم کمبوہ) پاکستان تحریک انصاف کے اسیر رہنمااعجاز چوہدری کی خالی ہونے والی سینیٹ نشست پر 28 اگست کو پنجاب اسمبلی میں الیکشن ہوگا۔
الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کیلئے شیڈول جاری کردیا،ریٹرنگ افسر 31 جولائی کو پبلک نوٹس شائع کریں گے،1 اگست سے 2 اگست تک کاغذات نامزدگی جمع کیے جائیں گے،13 اگست تک امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے،21 اگست کو پنجاب اسمبلی ہال میں الیکشن منعقد ہوگا۔
واضح رہے کہ اعجاز چوہدری کے نااہل ہونے کی وجہ سے سینیٹ نشست خالی قرار دی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : این اے 129سمیت3حلقوں میں 18 ستمبر کو ضمنی الیکشن کروانے کا اعلان