این اے 129سمیت3حلقوں میں 18 ستمبر کو ضمنی الیکشن کروانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خادم کمبوہ ) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 لاہورسمیت 3 حلقوں میں 18 ستمبر کو ضمنی الیکشن کروانے کا اعلان کردیا۔
الیکشن کمیشن نے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے شیڈیول جاری کردیاجس میں این اے 129کے علاوہ این اے 66 اور پی پی 87 میں بھی 18 ستمبر کو ضمنی الیکشن ہوگا۔
اس سلسلے میں ریٹرنگ افسر 31 جولائی کو پبلک نوٹس شائع کریں گے،4 اگست سے 6 اگست تک کاغذات نامزدگی جمع کیے جائیں گے،25 اگست تک امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے جبکہ 26 اگست کو امیدواران کو نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ این اے 129 کی سیٹ رکن قومی اسمبلی میاں اظہر کی وفات کے بعد خالی ہوئی ہے جبکہ این اے 66 اور پی پی 87 کی نشستیں اراکین کے نااہل ہونے کی وجہ سے خالی قرار دی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں : الیکشن کمیشن نے ایم این اے عبدالطیف چترالی کو نا اہل قرار دے دیا