اقوام متحدہ کا ایران میں سزائے موت پر پابندی کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)اقوام متحدہ نے ایران میں سزائے موت کی بڑھتی ہوئی تعداد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر سزائے موت پر پابندی کا مطالبہ کر دیا۔
رواں برس کے پہلے چھ ماہ میں کم از کم 612 افراد کو پھانسی دی گئی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں دوگنا سے زیادہ ہے ، اقلیتیں اور منشیات کے مقدمات میں ملوث افراد سب سے زیادہ متاثر ہوئے ۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ کئی مقدمات میں عدالتی کارروائی غیر شفاف اور غیر منصفانہ رہی ہے ،ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہاسزائے موت ملکی قوانین کے تحت ان جرائم پر دی جاتی ہے جو انتہائی سنگین نوعیت کے ہوتے ہیں۔
ایران اس سزا کے استعمال کو صرف شدید ترین جرائم تک محدود کرنے کی کوشش کر رہا ہے ،دوسری جانب ایران نے کہا اس کی دفاعی صلاحیتیں، خصوصاً میزائل پروگرام کسی بھی مذاکرات کا حصہ نہیں بن سکتا,اسماعیل بقائی نے فرانس کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دفاعی معاملات پر بات چیت ممکن نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب اسمبلی میں پی آئی اے کی انٹرنیشنل روٹس کی بحالی کی قرارداد منظور کر لی گئی