اٹلی کے جنگلات میں آگ کسیے لگی؟حقائق واضح ہو گئے

Jul 29, 2023 | 23:50:PM
اٹلی کے جنگلات میں آگ کسیے لگی؟حقائق واضح ہو گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اٹلی کے جنگلات میں بھڑکنے والی آگ کی اصل وجہ ویڈیو فوٹیج جاری ہونے کے بعد واضح ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق اطالوی حکام نے اٹلی میں کلابریا کے جنگلات میں آگ لگانے والے شخص کی ڈرون فوٹیج جاری کر دی, کلابریا کے جنگلات کو آتشزدگی کا شکار بنانے والا شخص منظر عام  پر  آگیا،حکام کی جانب سے جاری کی گئی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک  مشکوک شخص جنگل میں آگ لگا رہا ہے  جس کی ڈرون کے ذریعے ویڈیو بن گئی۔

یہ بھی پڑھیں: فوجی قوانین میں بڑی تبدیلی، صدر نے دستخط کر دیئے

اطالوی حکام کی طرف سے کہا گیاہے ایسی کارروائیوں سے مزید   نمٹنے کیلئے کلابریا اور گردونواح میں ڈرونز کی تعداد میں اضا فہ کیا جارہا ہے تاکہ ایسے حادثات سے بچنے کیلئے جنگلات کی  مانیٹرنگ  کی جا سکے۔