پولنگ بوتھ پر کیمروں کی تنصیب،ن لیگ کا بڑا اعتراض دور کر دیا گیا

Jul 29, 2022 | 17:51:PM
سپیکر پنجاب اسمبلی, انتخاب, ووٹنگ کا عمل جاری,
کیپشن: پنجاب اسمبلی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے، اپوزیشن نے پولنگ بوتھ کے اوپر کیمرے نصب ہونے پر اعتراض اٹھا دیا،پینل آف چیئر نے اپوزیشن کو پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرنے سے منع کر دیا،پینل آف چیئر نے کہاکہ آج صرف الیکشن ہوگا ۔
اپوزیشن نے اعتراض کرتے ہوئے کہاکہ پولنگ بوتھ کے اوپر کیمرے لگے ہوئے ہیں،ن لیگی ارکان اسمبلی رانا مشہود اور طاہر خلیل سندھو نے ایوان میں احتجاج بھی کیا۔
اپوزیشن کے کہنے پر پولنگ بوتھ کی جگہ تبدیل کردی گئی،پینل آف چیئر نے کہاکہ اپوزیشن کے تمام اعتراضات دور کئے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: سابق ایم پی اے فیصل نیازی کے استعفے پر سماعت، الیکشن کمیشن سے بڑی خبر آگئی