پتنگ بازی کے سامان کی قلت، لاہور میں بسنت کی رونقیں ماند پڑنے کا خدشہ

Jan 29, 2026 | 15:31:PM
پتنگ بازی کے سامان کی قلت، لاہور میں بسنت کی رونقیں ماند پڑنے کا خدشہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور میں بسنت کی رونقیں ماند پڑنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، پتنگ بازی کے سامان کی قلت برقرار ہے جبکہ آن لائن پرمٹ سسٹم تاحال فعال نہ ہو سکا۔

ذرائع کے مطابق لاہورمیں پتنگ، گڈےاورڈورکی فراہمی بدستور محدود ہے، جبکہ لائسنس ہولڈرز آن لائن پرمٹ کے اجرا کےمنتظرہیں۔

انتظامیہ کی جانب سےقائم کیےگئے پورٹل پرتاحال پرمٹ فارم دستیاب نہیں ہو سکا، جس کے باعث کاروباری افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کاکہنا ہےکہ لائسنس ہولڈرز آن لائن پرمٹ حاصل کرکےدیگر شہروں سےپتنگ بازی کا سامان منگواسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:پتنگ بازی فیسٹیول کے لیے 12 نکاتی سخت ضابطہ اخلاق جاری

 تاخیرکےباعث پتنگ،گڈےاورڈورکی قیمتوں میں مزید اضافےکا امکان ظاہرکیا جا رہا ہے۔

کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کےمطابق اگربروقت پتنگ بازی کاسامان دستیاب نہ ہوا تو بسنت کی رونقیں ماند پڑجائیں گی۔

ایسوسی ایشن نےانتظامیہ سے فوری طور پر پرمٹ جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ روز دیگر شہروں سے پتنگ بازی کا سامان منگوانے کی اجازت دی تھی، تاہم عملی طور پر پرمٹ سسٹم تاحال غیر فعال ہے۔