بزرگ سیاستدان غلام احمد بلورنے انتخابی سیاست سے علیحدگی کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بزرگ سیاستدان حاجی غلام احمد بلور نے 86 سال کی عمر میں انتخابی سیاست سے علیحدگی کااعلان کردیا۔
بلور ہاوس میں پریس کانفرنس کے دوران سابق وفاقی وزیر غلام احمد بلور نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ نے میری عمر کا بھی لحاظ نہیں کیا اور میری جیتی ہوئی سیٹ پر مجھے ہرایا گیا، میں نے اس ملک و قوم کے لیے 55 سال سیاست کی لیکن اسٹیبلشمنٹ کو شاید نہ بکنے اور نہ جھکنے والوں کی ضرورت نہیں ہے، اسی لیے مجھے تین بار ہرایا گیا۔
سینئراے این پی رہنما کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک نے بھارت کو تو جنگی میدان میں شکست دی لیکن معاشی میدان میں پیچھے ہیں، حکمرانوں سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو ملک کے بارے میں سوچنا ہوگا، کچھ لوگ 18ویں ترمیم کو بکواس قرار دیتے ہیں لیکن انہیں نہیں معلوم 18ویں ترمیم قرارداد مقاصد کی طرح ہے، اگر اسے چھیڑا گیا تو ملک کو نقصان ہوگا۔
غلام احمدبلورکاکہناتھاکہ میری نشست پر کون الیکشن لڑے گا؟ یہ پارٹی نے فیصلہ کرنا ہے، میں ایک مضبوط پارٹی اورپشاور چھوڑ کر جارہا ہوں لیکن اسی مٹی میں ہی دفن ہوں گا ۔
یہ بھی پڑھیں:پتنگ بازی فیسٹیول کے لیے 12 نکاتی سخت ضابطہ اخلاق جاری
انہوں نے مزید کہا کہ انتخابی سیاست سے دستبردار ہورہا ہوں لیکن سیاست نہیں چھوڑ رہا ، ایسے حالات پیدا ہوئے کہ اب پشاور میں اکیلا نہیں رہ سکتا، اس لیے اسلام آباد منتقل ہورہا ہوں۔