کولمبیا میں طیارہ گر کر تباہ ،سوارتمام 15 افراد ہلاک

Jan 29, 2026 | 08:16:AM
کولمبیا میں طیارہ گر کر تباہ ،سوارتمام 15 افراد ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کولمبیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 15 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر  ملکی میڈیا کے مطابق 15 افراد کو لے جانے والا  طیارہ  وینزویلا کے ساتھ مشرقی سرحد کے قریب پہاڑی علاقے میں لاپتہ ہوا۔

ائیرٹریفک کنٹرولر نے بتایا کہ کوکوٹا سے اوکانا جانے والی پرواز سے لینڈنگ سےکچھ دیر قبل ہی رابطہ منقطع ہوا، تاہم کچھ دیر بعد طیارے تباہ ہونے کی تصدیق ہوئی۔

طیارے میں کولمبیا کانگریس کے  ایک نمائندے سمیت 13 مسافر  اور  2 کریو ممبر  سوار تھے۔

حکام نے  خراب موسمی حالات کو  حادثے کی ممکنہ وجہ قرار دیا تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے مسئلہ فلسطین کو مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ قرار دیدیا، جبری نقل مکانی ناقابل قبول قرار