مسافر بس کو خوفناک حادثہ،39 افراد جاں بحق ،متعدد زخمی

Jan 29, 2023 | 10:27:AM
مسافر بس کو خوفناک حادثہ،39 افراد جاں بحق ،متعدد زخمی
کیپشن: حادثہ کے بعد بس کو آگ لگی ہوئی ہے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں چینکی اسٹاپ کے قریب مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے 39 افراد جاں بحق اور  متعدد زخمی ہو گئے۔


ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کھائی میں گرنے کے بعد مسافر کوچ میں آگ لگ گئی، امدادی کارروائیوں کے دوران  ابتدائی طور پر 12 افراد کی لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کی گئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر کوچ کوئٹہ سے کراچی کی طرف جا رہی تھی کہ بیلہ میں چنیکی اسٹاپ کے قریب کھائی میں گر کر حادثے کا شکار ہو گئی۔

ضرور پڑھیں : پنجاب کی اعلیٰ سیاسی شخصیت کے کار خاص سے شراب برآمد، گرفتار کر لیاگیا 

اسسٹنٹ کمشنر لسبیلہ نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ حادثے کی جگہ سے 39 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں جبکہ 4  زخمی افراد کو اسپتال  منتقل کیا گیا ہے۔

اے سی لسبیلہ کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار بس سے نکالی جانے والی زیادہ تر لاشیں ناقابل شناخت ہیں، لاشوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے گا۔