امریکی صدرجوبائیڈن  کا دورہ کرتے ہی  پل ٹوٹ گیا۔۔10 افراد زخمی

Jan 29, 2022 | 16:18:PM
غیر ملکی، خبر رساں ادارے ، امریکی شہرپٹس برگ ، پل ٹوٹنے ، 10 افراد زخمی،جوبائیڈن
کیپشن:  پل ٹوٹنے کا منظر(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی شہرپٹس برگ میں پل ٹوٹنے سے 10 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے کے وقت پل پر ایک بس اور 6 گاڑیاں موجود تھیں۔

پل ٹوٹنے سے کچھ گھنٹے  قبل امریکی صدرجوبائیڈن نے علاقے کا دورہ کیا تھا اور مقامی انتظامیہ سے انفرا اسٹرکچر اورپلوں کی مرمت پربات کی تھی،حکام  کا کہنا ہے کہ  پل ٹوٹنے کے بعد پل کے نیچے سے گزرنے والی گیس کی لائن بھی لیک ہوگئی جس سے پورے علاقے میں گیس پھیل گئی۔متاثرہ علاقے میں لوگوں کی آمد ورفت کو بند کردیا گیا ہے ۔

حکام  کے مطابق  امریکا میں 45000 پل خستہ حالت میں ہیں جن پر کسی بھی وقت کوئی حادثہ پیش آسکتا ہے۔ مخدوش پلوں میں سے 3000 ریاست پینسلوانیا میں واقع ہیں۔

خیال رہے کہ امریکی صدرجوبائیڈن نے گزشتہ سال نومبرمیں سڑکوں اور پلوں کی مرمت کیلئے 110 بلین ڈالرفراہم کرنے کے بل پردستخط کئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر کو تحقیقات کا حکم دینا غلط تھا ۔۔۔جسٹس فائزعیسیٰ کیس کا تفصیلی فیصلہ