جامع مذاکرات سے افغان مسئلے کے سیاسی حل کے متمنی ہیں،شا ہ محمود کی امریکی ہم منصب سے ٹیلی فو نگ گفتگو

Jan 29, 2021 | 23:43:PM
جامع مذاکرات سے افغان مسئلے کے سیاسی حل کے متمنی ہیں،شا ہ محمود کی امریکی ہم منصب سے ٹیلی فو نگ گفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پاکستان اور امریکہ یکساں طور پر جامع مذاکرات کے ذریعے افغان مسئلے کے سیاسی حل کے متمنی ہیں ، یہ بات وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن سے ٹیلیفونک رابطہ میں کہی۔
تفصیلات کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ کے مابین دو طرفہ تعلقات اور کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی نے امریکی وزیر خارجہ کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر جامع شراکت داری کے قیام کیلئے پرعزم ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق پا کستان معاشی شراکت داری کے قیام پر امن ہمسائیگی اور علاقائی روابط کے فروغ کا حامی ہے ۔
 شاہ محمود قریشی نے پاکستان کی طرف سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دی گئی قربانیوں اور دہشت گردی کی بیخ کنی کیلئے کیے گئے اقدامات سے امریکی ہم منصب کو آگاہ کیا ۔امریکی وزیر خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی طرف سے دی گئی قربانیوں کو سراہا ۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ڈئینل پرل کیس میں انصاف کی فراہمی کے لئے قانونی تقاضوں کی مکمل پاسداری دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔ وزیر خارجہ نے اس حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے بھی امریکی ہم منصب کو آگاہ کیا۔  

ٹیگز: