شروتی ہاسن انڈرولڈ ایکشن فلم ’سالار‘ میں شامل

Jan 29, 2021 | 10:31:AM
شروتی ہاسن انڈرولڈ ایکشن فلم ’سالار‘ میں شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت کے معروف اداکار کملا ہاسن کی بیٹی اداکارہ شروتی ہاسن ’کے جی ایف‘ کے ڈائرکٹر پرشانت نیل کی انڈرولڈ ایکشن تھرلر فلم ’سالار‘ میں شامل کرلی گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس فلم کے پروڈیوسرز  نے اس بات کا اعلان گزشتہ روزکیا ۔  اس بھارتی فلم میں اداکارہ شروتی ہاسن کے مقابل ساؤتھ انڈین اداکار پربھاس اداکاری کریں گے جنہیں اس فلم میں تشدد والا کردار نبھاتے دیکھا جائے گا۔ اس فلم کا اعلان پروڈکشن ہاؤس ہوم بیل فلمز کے آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے شروتی ہاسن کی 35 ویں سالگرہ پر کیا گیا ہے۔