’’اواتار‘‘کے مزید کتنے سیکوئل بنیں گے؟ فلمساز جیمز کیمرون کا اہم اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ہالی ووڈ کی کامیاب ترین فلموں میں شامل’’اواتار‘‘ کے ہدایت کار جیمز کیمرون نے نئی فلم ’’اواتار: فائر اینڈ ایش‘‘ کی ریلیز کے بعد فرنچائز کے مستقبل پر خاموشی توڑ دی۔
71 سالہ معروف فلم ساز کاکہناہے کہ وہ ابھی اس بات کا یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ اواتار کی کہانی فائر اینڈ ایش کے بعد بھی آگے بڑھے گی یا نہیں؟ وہ چاہتے ہیں کہ یہ سلسلہ جاری رہے، لیکن ہر نئی فلم کے ساتھ اس کی تجارتی کامیابی کو ثابت کرنا ضروری ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی وجہ سے اواتار 4 اور 5 نہ بن سکیں تو وہ باقاعدہ پریس کانفرنس میں مداحوں کو بتائیں گے کہ کہانی کو کس سمت میں لے جایا جانا تھا۔
انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ اواتار فلموں کو ناول کی شکل میں ڈھالنے پر غور کر رہے ہیں، یہ کہانی کے اصل اور مستند ریکارڈ کو محفوظ رکھنے کا ایک اچھا طریقہ ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی سٹی کورٹ میں یوٹیوبررجب بٹ اورندیم نانی والاپر وکلاء کا تشدد
دوسری جانب ڈیڈلائن کی رپورٹ کے مطابق ’’اواتار: فائر اینڈ ایش ‘‘نے رواں ہفتے چھٹیوں کے دوران صرف امریکا میں 153.6 ملین ڈالرز کمائے اور کئی باکس آفس ریکارڈز توڑ دیے، فلم ابتدائی ہفتے میں ہی عالمی سطح پر ایک ارب ڈالرز کی جانب تیزی سے بڑھ رہی ہے۔
واضح رہے کہ یہ اواتار سیریز کی تیسری فلم ہے جو 19 دسمبر کو دنیا بھر میں ریلیز کی گئی تھی۔