یوٹیوبررجب بٹ اورندیم نانی والاپر وکلاء کا تشدد، ویڈیوز وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جواد آصف)کراچی سٹی کورٹ میں پیشی پر آنے والےیوٹیوبررجب بٹ اور ندیم نانی والاوکلاء کے تشددسے زخمی ہوگئے جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
تشدد کےباعث رجب بٹ کے جبڑے اورمنہ سےخون بہنےلگا،وکلاءکی جانب سے ٹک ٹاکر ندیم نانی والا پربھی تشددکیاگیا،تشددکےدوران رجب بٹ اورندیم نانی والا کے کپڑے پھٹ گئے۔
یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف توہین مذہب کا مقدمہ
— Shahid Hussain (@ShahidHussainJM) December 29, 2025
رجب بٹ کی سٹی کورٹ کراچی آمد پر وکلا کا تشدد
رجب بٹ کے وکلا کی بیچ بچاؤ کی کوشش
رجب بٹ کے خلاف حیدری تھانے میں توہین مذہب کا مقدمہ درج ہے
رجب بٹ مقدمے میں عبوری ضمانت پر ہیں pic.twitter.com/PTZSOW8wIS
یہ بھی پڑھیں:نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر ڈاوگ بریسویل نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
کراچی میں توہین مذہب کے مقدمے میں پیشی کے دوران یوٹیوبر رجب بٹ پر وکلا کا تشدد۔
— A.Waheed Murad (@awaheedmurad) December 29, 2025
ایک وکیل کی جانب سے تشدد کرنے کے دلائل سُنیے pic.twitter.com/ZDcwKFNezJ
وکلاء کامؤقف ہے کہ رجب بٹ نے ویڈیو میں وکلاء کو گالیاں دی ہیں،رجب بٹ کے لاہور سے آئے وکیل میاں اشفاق رجب بٹ کو گھیسٹتے ہوئے کراچی بار لے گئے۔
یوٹیوبر رجب بٹ کو پیر کے روز کراچی سٹی کورٹ میں اُس وقت تشدد کا نشانہ بنایا گیا جب اُن کے خلاف مذہبی جذبات مجروح کرنے کے مقدمے کی سماعت ہو رہی تھی۔
رجب بٹ اپنی عبوری ضمانت کی مدت ختم ہونے پر سٹی کورٹ میں پیش ہوئے، تاہم سماعت کے دوران صورتحال کشیدہ ہو گئی اور ہنگامہ آرائی کے باعث رجب بٹ پر حملہ کر دیا گیا،رجب بٹ کے وکلاء بیچ بچاؤ کی کوشش کرتے رہے، تاہم وکلا نے نہ صرف ان پر تشدد کیا بلکہ انہیں کمرہ عدالت سے بھی باہر نکال دیا۔
آج مجھے اور میرے کراچی دفتر کے دیگر ساتھی وکلاء کو سٹی کورٹ کراچی میں اپنے موکل رجب بٹ کے ساتھ عدالت میں پیشی پر عدالتی احاطے میں ھماری موجودگی میں چند وکلا نے رجب بٹ پر جان لیوا حملہ کیا جس سے وہ زخمی ھو گیا اور اسکے ساتھ مسلسل زدورکوبی کو منع کرنے کے باجود مسلسل جاری رھا-…
— Mian Ali Ashfaq (@MianAliAshfaq) December 29, 2025
اس موقع پر ٹک ٹاکر ندیم مبارک نانی والا بھی موجود تھے، دونوں ہی متعدد مقدمات میں قانونی کارروائی کا سامنا کررہے ہیں، 10 دسمبر کو لندن سے اکٹھے پاکستان واپس آئے تھے،بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے دونوں سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو اُن کے رشتہ داروں کی جانب سے دائر درخواست پر 10 روزہ حفاظتی ضمانت دی تھی۔
یاد رہے کہ رجب بٹ کے خلاف حیدری تھانے میں توہین مذہب کا مقدمہ درج ہے جبکہ مقدمے میں وہ عبوری ضمانت پر ہیں،بعد ازاں عدالت نے یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف توہین مذہب کے مقدمے میں عبوری ضمانت میں 13جنوری تک توسیع کردی۔
دوسری جانب رجب بٹ کے وکیل میاں علی اشفاق نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں الزام عائد کیا کہ سماعت کے دوران کراچی سٹی کورٹس کے احاطے میں وکلا نے اُن کے مؤکل پر حملہ کیا، آج مجھے اور میرے کراچی دفتر کے دیگر ساتھی وکلاء کو سٹی کورٹ کراچی میں اپنے موکل رجب بٹ کے ساتھ عدالت میں پیشی پر عدالتی احاطے میں ہماری موجودگی میں چند وکلا ءنے رجب بٹ پر جان لیوا حملہ کیا جس سے وہ زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہا وکلا کا یہ غیر پیشہ ورانہ رویہ، قانون کو ہاتھ میں لینا ملک بھر میں وکلاء کی شناخت و ساکھ انتہائی کمزور کررہا ہے جبکہ ملک میں وکلاء کی لیڈرشپ کو وکلا کو پرائیوٹ سائلین اور فریقین کے ساتھ